ابنا: پوليس اور مظاہرين کے درميان يہ تصادم اس وقت جب معزول صدر کے حاميوں نے فوج کي حمايت يافتہ نئي حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ايک سرکاري عمارت کے سامنے اجتماع کرنے کي کوشش کي- پوليس اور مظاہرين کے درميان تصادم ميں کسي شخص کے ہلاک يا زخمي ہونے کي اطلاع نہيں ہے-مصر کي سيکورٹي فورس نے مظاہروں کي روک تھام کے لئے متعدد علاقوں ميں رکاوٹيں کھڑي کردي ہيں- معزول صدر کے حاميوں کي بڑي تعداد رابعہ العدويہ اسکوائر پر بدستور موجود ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہ معزول صدر کي رہائي اور انکي حکومت کي بحالي تک يہاں بيٹھے رہيں گے-مصر ميں فوج کے ہاتھوں مرسي حکومت کي برطرفي کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور انکے حامي اور مخالفين دونوں مظاہرے کر رہے ہيں.
.......
/169